سعودی عرب کا بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے لیے ضوابط کا اعلان

Published on October 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

ریاض(یواین پی) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بیرون سعودی عرب سے عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ اگلے اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔ عمرہ ادائیگی کی بتدریج بحالی کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تیسرے مرحلے میں بیرون ملک سے عمرہ کے لئے مملکت آنے والوں کی عمر کی حد 18 سے 50 برس مقرر کی گئی ہے۔ان متعمرین کو کرونا وائرس سے محفوظ ہونے کے ثبوت کے طور پرپی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہو گا۔ یہ رپورٹ عمرہ کے لیے آنے والے زائرین میں سعودی حکومت کی منظور شدہ لیبارٹریوں کی جاری کردہ ہونی چاہیے۔ رپورٹ سفر سے 72 گھنٹے قبل تیار کی گئی ہو۔اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے پاس الحرمین الشریفین میں عمرہ، نماز ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ مطہرہ میں صلاہ وسلام پیش کرنے کی پیشگی منظور ہونا لازمی ہے۔یہ منظوری اعتمرنا نامی ایپ کے ذریعے تمام قواعد وضوابط مکمل کرنے کی بعد ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو منظور شدہ مدت کے دروان مملکت آمد اور واپسی کے کنفرم ریٹرن ٹکٹ بھی پیش کرنا ہوں گے۔بیرون ملک سے عمرہ کے لیے جانے والے متعمرین کو دن کے تین کھانوں کی سہولت فراہم کرنے والے رہائش گاہ کی بکنگ کا ثبوت بھی ہمراہ لانا ہو گا۔تین دن آئیسولیشن میں گزارنے کے دوران انہیں عمرہ ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے گا جن پر وہ سعودی عرب آمد سے واپسی تک انتہائی ذمہ داری سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔شرائط میں عمرہ کمپنی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عازم عمرہ کی سفری دستاویزات میں فراہم کردہ معلومات جن میں تاریخ پیدائش وغیرہ شامل ہے کو سفر سے 34 گھنٹے قبل درست قرار دے کر عمرہ سسٹم میں ڈالا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme