حسن علی سے کافی عرصہ بعد مل کر بہت خوشی ہوئی: شاہین آفریدی

Published on June 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

ناٹنگھم (یو این پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ حسن علی سے کافی عرصہ بعد آج اسٹیڈیم میں مل کر بہت خوشی ہوئی۔ایک بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ فینز مجھے دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں شرٹ نمبر 10 پہلے شاہد آفریدی کے پاس ہوتی تھی اور اب میرے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے درخواست کی تھی کہ مجھے نمبر 10 شرٹ الاٹ کی جائے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز نے برمنگھم بیئرز کو شکست دے دی۔اس میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 رنز کے دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog