اوکاڑہ۔جشن عید میلاد النبی نہایت مذہبی جوش و خروش اور عقیدت احترام سے منایا گیا

Published on October 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی ) اوکاڑہ میں حضر ت محمد صلی ٰاللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت بارہ ربیع الاول کے حوالہ سے جشن عید میلاد النبی نہایت مذہبی جوش و خروش اور عقیدت احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں علماء کرام،ضلعی انتظامیہ کے افسران سیاسی، عوامی و سماجی حلقوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عاشقان رسول نے جشن عید میلاد النبی صلی ٰاللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مسجد غوثیہ سے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔جلوس کی قیادت صاحبزادہ فضل الرحمان، قاری محمد اقبال چشتی،مولانا محمد رفیع رضا مرکزی انجمن تاجران کے صدر و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق اور دیگر رہنماؤں نے کی۔جلوس کے راستوں کو بڑی عقیدت و احترام سے سجایا گیا تھا اور جگہ جگہ لنگر عام کا انتظام کیا گیا تھا۔ جلوس کے شرکاء جن میں ننھے منے بچے سرکار دو عالم مرحبا کے نعروں کے ساتھ درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے رواں دواں تھے ۔ جشن عید میلاد النبی صلی ٰاللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے جلوس کی تمام راستوں کی نگرانی اور فول پروف انتظامات کاجائزہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے لیا جبکہ پولیس کے سینکڑوں جوانوں نے امن وامان کے لئے فرائض منصبی ادا کئے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی طرف سے بڑے اجتماعات اور جلوسوں کو ایمبولینسز،فائر وہیکلز اور ایمرجنسی کوریج فراہم کی گئی۔جلوس مختلف بازاروں سے ہوتاہوا چشتیہ چوک میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی امن و امان،استحکام اور خیر کی دعاؤں کے ساتھ واپس پہنچا۔جلوس کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی، صاحبزادہ فضل الرحمان، قاری محمد اقبال چشتی اور دیگر نے حضور پاک صلی ٰاللہ علیہ وآلہ وسلم کے،افکارات و فرمودات پر روشنی ڈالتے ہوئے عاشقان رسول کے دلوں کو منور کیا۔اسکے علاوہ ماہ ربیع الاول کے آغاز پر شہر اور گرد ونواح میں رنگا رنگ روشنیوں کا سلسلہ جاری کیا گیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes