نوشہروفیروز ، پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں افراد کے خلاف کریک ڈاون

Published on November 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی) ایس ایس پی نوشہروفیروز جناب الطاف حسین لغاری کی ہدایات کے پیش نظر مورو پولیس نے کاروائی کرکے، ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے 02 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان وقار اور پیار علی ملاح کے قبضے سے ایک بنا لائسنس رپیٹر، 04 کارتوس ایک پسٹل اور 05 راﺅنڈس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا دوسری طرف مورو پولیس نے کاروائی کرکے منشیات فروش ملزم کو چرس سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم آصف خاصخیلی کے قبضے سے 2000 گرام دو کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کیخلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا بھریا سٹی پولیس نے کاروائی کرکے، ڈکیتی کی واردات کے ارادے سے کھڑے 03 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان ارشد، احمد اور جمیل نائچ کے قبضے سے ایک بنا لائسنس پسٹل اور 02 ڈنڈے برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ابڑان پولیس نے کاروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم زبیر تارڑ ڈونگھ کو گرفتار کرلیا دوسری طرف ابڑان پولیس نے کاروائی کرکے جرائیم پیشہ افراد کو پناہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم گھنور خاصخیلی نے بدنام زمانہ ڈاکو ملزم نذیر الیاس لوٹی میرجت کو پناہ دینے کا الزام ہے مٹھیانی پولیس نے کاروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم زاہد تارڑ ڈونگھ کے قبضے سے بنا لائسنس بندوق اور 04 کارتوسز برآمد کرکے، مقدمہ درج کرلیا گیا دریاہ خان مری پولیس نے کاروائی کرکے، روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم نذیر کھوسو دریاہ خان مری تھانہ کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog