پشاور؛شہری علاقوں میں مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ کی کھلے عام فروخت بدستور جاری

Published on January 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 597)      No Comments

29
پشاور(یو این پی)پشاورکے شہری علاقوں میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت بدستور جاری ۔انتظامیہ شہر کے اندر کارروائیوں کے بجائے دیگر علاقوں کا رخ کررہی ہے ۔شہریوں نے ضلع ناظم سے اندرون شہر کارروائیوں کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے پشاور میں ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کارروائیاں چند علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں ۔شہر ی علاقوں سے باہر کارروائیوں پر عوام حیران ہیں کیونکہ شہری علاقے مضر صحت،پانی اور کیمیکل ملے دودھ کا گڑھ ہیں جہاں ہر دکاندار انسانی صحت سے کھیل رہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ اس کے برعکس شہری علاقوں میں کارروائیاں نہیں کر رہی ۔ہشت نگری،کریم پورہ،گھنٹہ گھر،شادی پیر،گاڑی خانہ،لاہوری،فقیر آباد،گنج،یکہ توت اور کوہاٹی غیر معیاری دودھ کے گڑھ ہیں جہاں دکانداروں نے کرائے پر حاصل کی گئی دکانوں میں دودھ بنانے کے بڑے بڑے ڈرم بھی رکھے ہوئے ہیں جبکہ دکانوں کے اوپر کرائے کے کمرے حاصل کر کے وہاں پر بھی خفیہ طور پر دودھ تیار کر کے لوگوں پر فروخت کر رہے ہیں ۔شہریوں نے ضلع ناظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ابتداء شہری علاقوں سے کی جائے تاکہ یہاں کے عوام کو معیاری دودھ مل سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog