انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک اور ہندوخاندان نے قبول اسلام کرلیا۔

Published on May 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

Islam
فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواکی فلاحی خدمات اورروحانی فیوض وبرکات کودیکھتے ہوئے انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک اور ہندوخاندان نے قبول اسلام کرلیا،پاکاروی کمارولد مسٹر کمارسوامی جن کاتعلق لسکرسنگرام،ہنمکونڈا،نائمنگر،ضلع وارنگال،تلنگانہ انڈیا سے ہے ،انہوں نے انجنےئر عمران خان نقشبندی (کوارڈینیٹر لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل انڈیا )نے کلمہ طیبہ پڑھاکراپنے مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکارصاحب کے دست حق پر بذریعہ بیعت فارم عقیدہ پڑھاکرمسلمان کیا اوران کا اسلامی نام محمد عبداللہ رکھا ہے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کہاکہ مرشد اکمل گناہگارسے گناہگارلاکھوں لوگوں کوپلک جھپکنے میں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں منظورومقبول کرواسکتے ہیں،کیونکہ ایسے مرشد کواللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں خاص الخاص محبوبیت اوراختیار ات عطا ہوتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار انجینئر عمران خان نقشبندی ( انڈیا میں کوارڈینیٹرلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کی طرف سے لاثانی سیکرٹریٹ پر بھیجی گئی رپورٹ پر مرکزی مجلس شوریٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادشبیر احمدصدیقی سرکارنے کہاکہ راہ حق کے سالک کومرشداکمل ہی اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں پہنچاسکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا سے لوگ راہ حق کی تصدیق کیلئے ہمارے مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت(بیعت )اختیار کرکے اسلام کی دولت سے مالامال ہورہے ہیں۔انجینئرعمران خان نقشبندی (کوارڈینیٹرلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل انڈیا)نے کہا کہ مرشد کامل حق اورباطل کی پہچان کرواکراللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے خزانے بھی دلواتے ہیں۔پیر مختاراحمدنقشبندی نے کہاکہمذاہب عالم اورروحانیت کو تسلیم نہ کرنیوالے ڈھائی لاکھ سے زائد خاندان قبول اسلام کرکے روحانی فیوض وبرکات حاصل کررہے ہیں۔پیر محمد اصغر نقشبندی نے کہاکہ بلاامتیاز مذاہب ومسالک انسانیت کی خدمت کرنیوالے اللہ ورسولﷺ کوبہت محبوب ہوتے ہیں۔اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے قبول اسلام کی سعادت حاصل کرنیوالے خاندان کیلئے راہ حق پر استقامت کی خصوصی دعا کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes