وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو عشایئے کی دعوت دے دی

Published on November 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو عشایئے کی دعوت دے دی، عشایئے میں مسلم لیگ ق، ایم کیوایم ، جی ڈی اے، بی اے پی شامل ہوں گی، وزیراعظم سیاسی معاشی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے خلاف بھرپور انداز میں میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم نے آج پارٹی وحکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں اس حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی ہے۔ کہ اپوزیشن کے حکومت اورریاست مخالف بیانیئے کو کس طرح کاؤنٹر کیا جائے۔ اس صورتحال پر مشاورت کیلئے وزیراعظم عمران خان نے 5نومبر کو اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، ایم کیوایم ، جی ڈی اے، بی اے پی ودیگر کو عشایئے پر مدعو کرلیا ہے۔اتحادی جماعتوں سے قومی سلامتی اور معاشی و سیاسی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔اسی طرح اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر آگے بڑھنے پر غور کیا جائے گا۔اس سے قبلوزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مہنگائی ، اپوزیشن کے بیانیئے اور قومی سلامتی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ایاز صادق کے بیان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ترجمانوں نے ایاز صادق کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیئے کو کاؤنٹر کرنے کیلئے ایک حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ایاز صادق کے بیان کو عوامی سطح پر اٹھایا جائے۔ عوام پاک فوج سے پیار کرتی ہے۔ پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ اپوزیشن کے ریاستی اداروں پر تمام حملوں کو کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو ہرفورم پر جواب دیا جائے گا۔اپوزیشن اور پاکستان کے مفادات الگ ہیں، اپوزیشن کی کرپشن ہر سطح پر بے نقاب کی جائے۔حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے مگر احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ احتساب جمہوریت کا واحد جزو ہے، اپوزیشن کا بیانیہ قائداعظم اور اقبال کا نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے پر پوری توجہ دے رہا ہوں۔حکومت کے فلاحی اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes