ریسکیو1122 اوکاڑہ ، اکتوبر میں 1883ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے1941 افراد کو مدد فراہم کی ظفر اقبال

Published on November 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments


اوکاڑہ( یو این پی ) ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل51582کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 1883 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 48104غیر متعلقہ اورمس کالز، 1260 معلوماتی، 309رونگ کالزاور 26 فیک کالزہیں۔1883 ایمرجنسیز میں 651روڈ ٹریفک حادثات،988 میڈیکل، 33آگ لگنے کے واقعات،68کرائم اور143 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 739 افراد متاثر ہوئے جن میں 13افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ135 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 591متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے33واقعات ہوئے جن میں 6کمرشل ایریا، 7رہایشی علاقے جبکہ 20 واقعات مختلف ایریا میں پیش آئے۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 54ملین کی پراپرٹی کو بچایا۔اکتوبرمیں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 550 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题