سینٹر مشاہد حسین سید سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین متفقہ طور پردوبارہ منتخب

Published on May 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

images
اسلام آباد (یواین پی) سینیٹر مشاہد حسین سید کو متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا چیئرمین دوبارہ منتخب کرلیا گیا ہے، بدھ کو جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق کمیٹی ممبران کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی کی جانب سے سینیٹر مشاہد حسین کا نام تجویز کیا گیا جسکی تائید پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران ، تحریک انصاف کے سینیٹر بریگیڈئر ریٹائرڈ جان کینتھ ولیم اور فاٹا سے سینیٹر ہدایت اللہ نے کی، دیگر ممبران میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹر عطاء الرحمان، ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی اور لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم بھی شامل تھے، دفاع کمیٹی کے ممبران نے سینیٹر مشاہد حسین سید کی قیادت میں کمیٹی کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پرممبران نے دفاع وطن میں کوشاں پاک مسلح افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونے والوں کے حق میں فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کراچی دہشت گردی کے خلاف سینیٹرسحر کامران کی جانب سے پیش کردہ مذمتی قرارداد منتفقہ طور پر منظور کی، سینیٹر مشاہد حسین نے ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں ورک پلان منظوری کیلئے مئی کے آخری ہفتے میں پیش کردیا جائے گا، اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری سینیٹ ڈاکٹر سید پرویز عباس اور اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes