انسداد ڈینگی کے لئے لگاتار کاوشیں، نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں چودھری طاہر امین

Published on September 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

سرکاری ادارے جس انداز میں ویکٹر سرویلنس اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) انسداد ڈینگی کے لئے لگاتار کاوشیں، نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں ہم ایک ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے سرکاری ادارے جس انداز میں ویکٹر سرویلنس اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے ضلع کا ڈینگی فری ہونا اللہ تعالی کا خاص کرم اور فضل ہے برسات کے ان دنوں میں انتہائی احتیاط اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہم سب کے پیشِ نظر ہونا چاہیے کباڑ مارکیٹس، ٹائر مارکیٹس، قبرستان، ویر ہاﺅسز اور اشیاءکے گودام پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چودھری طاہر امین نے انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید، ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمد اقبال سمیت تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں انسداد کرونا سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 114آﺅٹ ڈور اور 695ان ڈور ٹیمیں کام کر رہی ہیں ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کی جارہی ہے اور تواتر سے ویکٹرسرویلنس کی جارہی ہے ویکٹر سرویلنس کا کام کرنے والی ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا کام کر رہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چودھری طاہر امین نے کہا ہے کہ ٹائر مارکیٹوں میں کھلے عام ٹائر رکھنے والے دوکان دار کے خلاف ایکشن لیا جائے اور جو لوگ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کریں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes