آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید معصوم بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے تقریب منتعقد

Published on December 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ) آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید معصوم بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کلئے تقریب منتعقد دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو شہید کرکے ظلم وستم کی داستان رقم کی رہنماوں کا خطاب تفصیلات کے مطابق پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن سیکریٹریٹ آفیس مکلی میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید معصوم بچوں اور استادوں کی یاد اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےتقریب منتعقد کی گئی جس میں صوفی ذولفقار علی قادری سید الطاف شاہ شیرازی الطاف حسین تنیو حمید چنڈ سید تشکیل شاہ شوکت زئور پرویز عباسی زوھیب میمن ڈی بی ناہیو و دیگر نے شرکت کی اس موقعی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوفی ذولفقار علی قادری نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید معصوم بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں دہشگردوں کے سہولت کار پاکستان کے دشمن ہیں سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو شہید کرکے ظلم وستم کی داستان رقم کی ہم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں الطاف حسین تنیو نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے تقریب میں پانچ منٹ کی خاموشی اور کینڈل جلا کر آرمی پبلک اسکول کے شہدائے کےلیےاور خصوصی طور پاکستان کے حق میں دعا مانگی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog