سموگ انسانوں کے ساتھ ساتھ فصلوں اور درختوں کو بھی شدید متاثر کرتی ہے قائمقام ڈپٹی کمشنر صبا اصغر

Published on November 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) قائمقام ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے کہا ہے کہ سموگ جہاں انسانی صحت کے لئے مضر ہے وہیں پر فضائی آلودگی کی بڑی وجہ بن رہی ہے سموگ انسانوں کے ساتھ ساتھ فصلوں اور درختوں کو بھی شدید متاثر کرتی ہے یہ جانی نقصان کے ساتھ ساتھ مالی نقصان کا بھی با عث ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سموگ کے خاتمہ کے لئے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی آگے آئیں اور ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد سموگ اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ آفیسر ماحولیات محمد یونس زاہد نے ضلع میں انسداد سموگ اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلع کی تینوں تحصیلو ں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کرانے ،فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے بچانے میں آگاہی اور عام لوگوں کو سموگ کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی دینے کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بتایا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes