وزیراعظم کا جوبائیڈن کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارکباد کا پیغام

Published on November 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم کا جوبائیڈن کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارکباد کا پیغام۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی صدارت انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کیلئے مبارکباد کا خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے جوبائیڈن کو الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ جوبائیڈن کی طرف سےجمہوریت سے متعلق عالمی سربراہ اجلاس کا منتظرہوں۔ ٹیکس چوری کے خاتمے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کیخلاف مل کر کام کریں گے۔ افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئے بھی امریکا کیساتھ کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹ رہنما جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ جوبائیڈن نے امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ہے، ان کی جانب سے 290 ووٹ حاصل کیے گئے ہیں۔جوبائیڈن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ 214 ووٹ حاصل کر سکے۔ جوبائیڈن نے ریاست پنسلوینیا، نیواڈا اور ایریزونا میں فتح حاصل کرنے کے بعد حتمی برتری حاصل کی۔ جارجیا، شمالی کیرولائنا اور الاسکا میں ووٹنگ کی گنتی اب بھی جاری ہے۔ تاہم ان ریاستوں میں اگر ٹرمپ فتح حاصل بھی کر لیں تو ان کیلئے دوبارہ صدر بننا ناممکن ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جوبائیڈن جنوری 2021 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ ہونے کے 3 دن بعد نتائج واضح ہوئے ہیں۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کی جانب سے جوبائیڈن کی فتح کے اعلان کو جھوٹ قرار دے کر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ کئی امریکی ریاستوں میں حالات خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر نیشنل گارڈ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme