سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف زرداری کے ہاتھوں بک گئی،امیر مقام

Published on April 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

پشاو(یو این پی )ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین کا شہد پی کر شوکاز نوٹس جاری کیے ، سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف زرداری کے ہاتھوں بک گئی۔مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے دوسری پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کو کیسے شوکاز نوٹسز بھیج دیئے ؟ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات سے لیگی ارکان اسمبلی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ ایم پی اے بابر سلیم کا تعلق ن لیگ سے ہے ، عمران خان ان کو کیسے نوٹس دے سکتے ہیں ، پرویزخٹک نے جو نام لکھ کر دیئے عمران خان نے وہ بول دیئے ، عمران خان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔امیر مقام نے کہا کہ ایوب آفریدی، خیال زمان اور فدا خان کو کن خدمات پر ٹکٹ دیاگیا ، سینیٹ ٹکٹ کیلئے ملاکنڈ سے فدا محمد خان کو لایاگیا ، ان لوگوں سے اربوں روپے لئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو چور ڈاکو پی ٹی آئی میں شامل ہوجاتے ہیں وہ صاف ہوجاتے ہیں ، جن کی زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں وہ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog