زیر زمین نکاسی آب بند ہونے سے بازار گندے نالے کا منظر پیش کرنے لگا، لوگ گھروں میں محبوس، انتظامیہ خاموش

Published on February 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

نارووال(یواین پی)ضلع نارووال کے ایک اہم قصبے تلونڈی بھنڈراں کے پرانے مین بازار میں زیر زمین نکاسی آب بند ہونے سے بازار گندے نالے کا منظر پیش کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق تلونڈی بھنڈراں پرانا بازار میں سیورج بند ہونے سے سارا گندہ پانی بازار میں کھڑا ہوگیا جو گزرنے والوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہاہے لوگ مجبوراً متبادل اضافی فاصلہ طے کرنے پر مجبور بچے بوڑھے سب پریشان ہیں اہل محلہ نے بند گٹر پائپ اپنی مدد آپ کھولنے کی بہت کوشش کی لیکن بے سود، اعلی احکام سے درخواست ہے کہ مشینری کے استعمال سے بند گٹر کھولے جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوں سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes