شادی تقریبات میں دلہا دلہن، گھروالوں کو روایتی طریقے سے مبارکباد دینے پر پابندی عائد

Published on November 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شادی کی تقریبات میں دلہا دلہن اور ان کے گھر والوں پر روایتی طریقے سے مبارکبادیں وصول کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، بوفے دینے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ کھانے کیلئے لنچ باکس اور ٹیبل سروس فراہم کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں شادی کی تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے ضابطہ کار جاری کیا ہے۔جس کے تحت شادی کی تقریب بند کمرے یا ہال کے بجائے کھلی فضا میں ہوں گی۔ شادی کی تقریب کے لیے جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا۔ تقریب میں قالین یا غالیچوں کا استعمال نہیں ہوگا۔ شادی کی تقریب زیادہ سے زیادہ ایک ہزار مہمان شرکت کر سکیں گے اور ان کے مابین 6 فٹ کا فاصلہ ہوگا، دلہا، دلہن اور ان کے گھر والے روایتی طریقے سے مبارکبادیں وصول نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes