عبدالحکیم کی ڈائری فیصل جاوید سے

Published on April 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 831)      No Comments

abdul-hakim-300x160
بوائز ڈگری کالج میں نئے پرنسپل کی آمدکالج کا رنگ ہی بدل گیا
عبدالحکیم (یواین پی)بوائز ڈگری کالج میں نئے پرنسپل کی آمدکالج کا رنگ ہی بدل گیا،تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عبدالحکیم میں پروفیسر طاہر اقبال کی تعیناتی کے بعدانہوں نے کالج کا ظاہری حسن اور تعلیمی حالت زار بدلنے کا عزم کیا اور عملی طور کام کرکے ثابت بھی کردیا کالج کے نظم و نسق کو بہتر کرنے میں کالج کے اساتذہ نے پرنسپل کا ساتھ دیتے ہوئے 10ہزار روپے فی کس اپنی تنخواہ سے ادا کیا جبکہ کہ مخیر حضرات معززین علاقہ کی بھر پور امداد سے پلاٹ ،پارک ،باغبانی سمیت کالج ہٰذا کی 15سال سے معطل شدہ گرانٹ 80لاکھ روپے کی بحالی کا کیس وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچا دیا جسکی منظوری جلد متوقع ہے عوامی حلقوں انجنیئر فاروق ستار ملک ،عتیق الرحمان سندھو،امجد علی امجد ایڈووکیٹ اورعبدالرؤف عاقب نے نئے پرنسپل کی تعیناتی کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوان اور والدین کالج کی کارکردگی کے پیش نظر سرکاری اداے میں تعلیم کو ترجیع دیں گے۔

عبدالحکیم (یواین پی) عزم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ قذافی گراؤنڈ عبدالحکیم میں شروع ہوگیا،افتتاعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایم این اے محمد خان ڈاہا نے کہا کہ ناخالص آب و ہوا کے اس دور میں صرف کھیل ہی انسان کو صحت مند زندگی مہیا کرتے ہیں عبدالحکیم میں کھیلوں کی سرگرمیاں دیکھ کر بہت اطمینان ہوا ہے کہ یہاں کے لوگ کھیلوں سے کس قدر لگاؤ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلداس گراؤنڈ کی چار دیواری کی تعمیر کیلئے گرانٹ جاری کروائیں گے ،قبل ازاں صدر ٹورنامنٹ کمیٹی محمد مستقیم نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 26اپریل تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،تقریب میں محمد اکمل چودھری،میاں ارشاد،محمد افضل چودھری،حفیظ چودھری نے شرکت کی۔

عبدالحکیم (یواین پی) لطیف الرحمان سہو کابھائی رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگیا،تفصیل کے مطابق سماجی شخصیت میاں لطیف الرحمن سہو کے چھوٹے بھائی میاں فاروق اعظم سہو رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے ہیں دعوت ولیمہ کی تقریب میاں چنوں کے ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ نور محمد،ایم این اے محمد خان ڈاہا،میاں اسدالرحمن ،صوبائی وزیر رانا بابر حسین جاپانی،عامر حیات ہراج، ایم پی اے محمد رفیق،کیپٹن نواب سعادت حسنین ،ضلعی چیئرمین پی ٹی آئی ظہور قریشی،سید اختر عباس، احمد حسین چیمہ،رائے مرتضیٰ اقبال،اسلم اعوان،سبطین شاہ،محمد علی اعوان،جمشید شوکت،میاں عاشق خان،مدثر عمران بھٹہ،رانا اعجاز احمد،زبیر احمد ظہیر،وسیم حیدر میؤودیگر نے شرکت کی۔

عبدالحکیم (یواین پی)عظمت مدارس دینیہ کنونشن21اپریل کو کبیروالا میں ہوگا،تفصیل کے مطابق مدارس دینیہ کے تحفظ کیلئے عظمت مدارس دینیہ کنونشن 21اپریل کو دارالعلوم کبیروالا میں منعقد ہوگا جس میں مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا عبدالمجید ندیم،ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مفتی مظہر شاہ کا خصوصی خطاب ہوگا،کنونشن ہٰذا میں شرکت کرنے ا ور کامیاب بنانے کے حوالے سے مرکز اسلامی المبارک عبدالحکیم کے علماء کا مشاورتی اجلاس منعقد ہواجس میں ضلع امیر قاری محمد صفدرجاوید،استاذالحدیث مفتی محمد فاروق،مولاناسید محبوب الرحمن ،قاری عبدالخالق ندیم،مولانا احسان الحق شیخ،محمد شریف عاصم،سید فتح مبین،مولانا طارق ہراج،مولانا عمر معاویہ،مولانا نوراللہ فاروقی،قاری رضوان حیدری و دیگر نے شرکت کی۔

عبدالحکیم (یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام ”پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب”کے تحت گورنمنٹ مڈل سکول عیدگاہ نمبر2عبدالحکیم میں پروگرام نعقد کیا گیا جس میں یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کا جائزہ لیا گیاپروگرام ہٰذا کے یوسی 41عبدالحکیم کے فوکل پرسن راجہ محمد شریف جنجوعہ نے بتایا کہ اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں کہ وہ گھر گھر جا کر قابل تعلیم و ادخال بچوں کو سکول لانے کیلئے انکے والدین کو قائل کریں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مفت کتابیں وظائف دیئے جا رہے ہیں لہٰذا عوام اپنے بچوں کو چائلڈ لیبر کی بجائے سکول بھیجیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام ”پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب”کو تقویت مل سکے،پروگرام ہٰذا میں محمد وارث شاہد،محمد ارشد ندیم،محمد خالد محمود مجاہد،محمد یعقوب شاہد،ربنواز چودھری،محمد احسان رضااور سکول کے طلبا کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

عبدالحکیم (یواین پی) ریاض احمد گوگی انجمن تاجران عبدالحکیم کے صدرمنتخب ،تفصیل کے مطابق انجمن تاجران عبدالحکیم کا اہم اجلاس زیر صدارت حاجی منور حسین نکیانہ منعقد ہوا جس میں کچاکھوہ روڈ،ملتان روڈ (ریلوے گیٹ) ،تلمبہ روڈ اور فیصل آباد روڈ کے دکانداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی سینکڑوں دکانداروں نے اتفاق رائے سے ریاض احمد گوگی کو صدر اور محمدساجد جٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیادیگر عہدیداران میں منشاء چودھری سیکرٹری فنانس ،حاجی منور حسین نکیانہ سرپرست اعلیٰ منتخب کرلیئے گئے،سماجی سیاسی و تاجر حلقوں نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب رہنما تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes