نوازشریف کے بیانیئے سے اختلاف کرنے والے سینئر رہنماؤں کی تعداد 8 ہوگئی

Published on November 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

لاہور (یواین پی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بیانیئے سے اختلاف کرنے والے سینئر رہنماؤں کی تعداد 8 سے زیادہ ہوگئی ہے، ان میں خواجہ آصف، خرم دستگیر، رانا تنویر، ایازصادق، خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہیں، ان رہنماؤں کا کہنا ہے نوازشریف کو دوتین غیرمنتخب لوگ اداروں کیخلاف گمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ میری پرسوں ن لیگ کے ایک وزیر سے بات ہوئی ہے، آج سہیل وڑائچ سے بھی میرے ایک دوست کی بات ہوئی ہے، نوازشریف کے بیانیئے سے اختلاف کرنے والے سینئر رہنماؤں کی تعداد 8 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ان میں خواجہ آصف، خرم دستگیر، رانا تنویر، ایازصادق، خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہیں، یہ میں نہیں سہیل وڑائچ کہہ رہے ہیں۔خرم دستگیر نے ایک بندے کو کہا کہ میاں نوازشریف رشتے داری میں مجھے مروائیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور کے جلسے کا انتظام مجھے نہیں کسی اور کے ذمے لگائیں۔ خواجہ سعد رفیق کئی بار جیل گیا، قید ہوا، خواجہ آصف پر بھی سختیاں ہوئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو دو غیرمنتخب لوگ گمراہ کررہے اور اداروں کیخلاف اکسا رہے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے لاہور جلسے کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ن لیگ کو توڑنے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں، اس سب کے باوجود تاحال ن لیگ کی مرکزی قیادت اپنی جگہ پر موجود ہے۔ سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز گلگت بلتستان کے الیکشن میں انتخابی مہم کے جلسے کررہے ہیں۔ جلسوں میں لوگوں کی کثیرتعداد موجود ہوتی ہے۔نواز لیگ کےرکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکمرانوں کا ٹولہ مریم نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پرعزم جدوجہد سے گھبراہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ملک میں انتقامی سیاست کی انتہا ہوچکی ہے حکمران علی امین گنڈا پور نے جس قدر گھٹیا زبان استعمال کی ہے وہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں حکمرانوں کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes