گوجرانوالہ میں بھی نواز شریف کے بیانیے کے خلاف بینر لگ گئے

Published on November 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

گوجرانوالہ (یواین پی) مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے فوج مخالف بیانیے کے بعد ملک بھر میں ان کے بیانات کی مذمت کی جارہی ہے ۔اسی سلسلے میں کئی ن لیگی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ پارٹی سربراہ میاں نواز شریف ابھی تک اپنے بیانیے پر قائم ہیں۔ جبکہ اس پر سردار ایاز صادق کے بیان نے عوام میں غصے کو شدید کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں سردار ایاز صادق کیخلاف پوسٹر لگنے کے بعد اب ن لیگ کے گڑھ گوجرانوالہ میں بھی نواز شریف ، مریم نواز اور ایاز صادق کیخلاف پوسٹرز اور بینرز لگا دیے گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بینرز پر لکھا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ بینرز پر ایاز صادق کو غدار وطن لکھا گیا ہے ۔کچھ بینرز پر سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو میر صادق اور میر جعفر سے تشبیہہ دی گئی ہے اور ان کی تصویر پر بھی ابھی نندن کی مونچھیں لگائی گئی ہیں ۔ اس سے قبل لاہور میں بھی سردار ایاز صادق کیخلاف اسی قسم کے بینرز لگائے گئے تھے ۔ قائد مسلم لیگ نواز کے بیانیے کے بعد کئی لیگی اراکین پارٹی چھوڑ چکے ہیں ۔ گزشتہ روز ن لیگ کی سابق سینیٹر روزینہ عالم خان نے بھی قیادت کے فوج مخالف بینانیے کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog