شہبازشریف کو 10 لاکھ کا بیل 20 لاکھ میں دوں گا، بیوپاری کا’’دبنگ‘‘ اعلان

Published on August 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 651)      No Comments

لاہور(یو این پی)لاہور کی مویشی منڈی جوبن پر ہے ۔مہنگائی نے جہاں شہریوں کی کمر توڑی ہے وہیں جانور خریدنے والوں کی کمی نہیں ہے ۔ منڈی میں مہنگے ترین جانوروں کی بھی اچھی خاصی تعداد دیکھی جاسکتی ہے ۔ میڈیا نے ایک بیوپاری سے ہٹے کٹے بیل کی قیمت پوچھی تو اس کا کہناتھا کہ بیل کی قیمت دس لاکھ ہے ۔جس پر رپورٹر نے برجستہ پوچھاکہ اگر شہباز شریف یہ بیل خریدنا چاہے تو کتنی قیمت ہو گی جس کے جواب میں بیوپاری کا کہناتھا کہ وہ  اس بیل کی قیمت شہباز شریف سے  10 لاکھ کی بجائے 20 لاکھ وصول کریگا۔ کیونکہ وہ وہ رئیس ہیں ۔ مفت بیل نہیں دوں گا۔کم قیمت صر ف عام لوگوں کے لیے ہے،شہباز شریف کے لیے نہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes