عمران خان جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے، مریم نواز

Published on November 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

استور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے،گلگت بلتستان شیروں کی سرزمین ہے، بزدل لوٹے جھکتے بھی ہیں اور بکتے بھی ہیں، بزدلوں کو خریدا جاسکتا ہے تاہم گلگت بلتستان کے لوگوں کو نہیں، چاہتی ہوں استور کی خواتین کو کالجز یونیورسٹیاں اور مفت لیپ ٹاپس ملیں، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو فور جی انٹرنیٹ ملنا چاہیے، نوازشریف نے 3سال آئینی اصلاحات کا کام کیا ، گلگت بلتستان کا صوبہ بنا کر دیں گے، 2018 الگ وقت تھا، اس وقت دھاندلی کرلی گئی، گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گنجائش نہیں، اب تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گی، تمہیں گھر تک چھوڑ کر آؤں گی،دھاندلی کی کوشش کی تو گلگت بلتستان کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔گلگت بلتستان کے علاقے چھوگام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ استور وہ جگہ ہے جہاں پیدا ہونے والے بچوں کا نام نواز شریف رکھا جاتا ہے، اگر آپ محبت کرنا جانتے ہیں تو نواز شریف اور مریم نواز بھی محبت نبھانا جانتے ہیں اور یہ رشتہ میں اپنی آخری سانس تک نبھاؤں گی۔انہوںنے کہاکہ جو وعدے یہاں کیے گئے ہیں اور جو کیے جائیں گے، وہ میں، نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) آپ سے نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے شہباز شریف کے بعد کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ نظر آیا جس نے صحیح معنوں میں آپ کی خدمت کا حق ادا کیا اس کا نام ہے حافظ حفیظ الرحمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے خطے پر قدم رکھتے ہی آپ کو چپے چپے پر نواز شریف اور حافظ حفیظ الرحمن کی خدمت کے آثار نظر آتے ہیں چاہے وہ سڑکیں ہوں جو 72 سال میں نہیں بنیں، اسکول و کالجز کے کیمپس جو 72 سال میں گلگت بلتستان کو نہیں ملے، چاہے کینسر ہسپتال ہو یا دل کا ہسپتال ہو، چاہے وہ اختیارات کی منتقلی ہو، وہ حق جو 72 سال میں نہیں ملا، اب آپ کو ملا بھی ہے اور مزید بھی ملے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog