گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی حکومت بنے گی، بلاول

Published on November 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments


نگرخاص(یواین پی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی حکومت بنے گی۔وادی نومل میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا اور 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی حکومت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو بچانے کے لیے پیپلز پارٹی کو جتوانا ہوگا، ہم پورے پاکستان کو کٹھ پتلی حکومت سے بچائیں گے۔بلاول بھٹو نے گلگت کے علاقے شروٹ میں بھی جلسے سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا ہم کسی کو اپنا ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے، اپنے ووٹ کا تحفظ کریں گے۔اپنے خطابات میں بلاول بھٹو نے گلگت کے عوام سے انکے مسائل حل کرنے کا وعدہ بھی کرتے ہوئے کہا کہ جو وعدہ کروں گا نبھا کر دکھاؤں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy