فیصل آباد،ایف آئی سی میں دوائی لینے آئی خاتون کو سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Published on July 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) ایف آئی سی میں دوائی لینے آئی خاتون کو سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘تھانہ سول لائن میں منیرآباد کی رہائشی سلمی بی بی نے زیادتی کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ دل کی مریضہ ہے 65گ ب کا رہائشی بابر ولد بوٹا دل والے ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا ہے جس نے اپنی باتوں میں پھنسا کر اس سے موبائل نمبرلے لیا بابر نے اسے فون پر بتایا کہ ڈاکٹرابھی نہیں آئے آپ ہسپتال کے ایک کمرہ میں آجاﺅ وہاں پر گئی تونامعلوم شخص وہاں پر موجود تھا۔جس نے اسے باہر بھیج دیا بعدازاں اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا سول لائن پولیس نے ملزم اس کے نامعلوم ساتھی کے خلاف 376ت پ کا مقدمہ نمبری 845/22درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题