چین نے تاریخ بدل دی

Published on October 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

لندن(یواین پی) چین نے تاریخ بدل دی ملک کا جنگی کا بحری بیڑا برطانیہ کے پانچ روزہ خیر سگالی دورے پر گذشتہ روز لندن پہنچ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ چینی بحری جہاز سرکاری دورے پر برطانیہ کے دارالحکومت پہنچا ہے، بحری بیڑے میں گائیڈڈ میزائلوں سے مسلح بحری جہاز وانگ گینگ اور یانگ زو کے علاوہ رسد فراہم کرنے والا جہاز گا یو ہو بھی شامل ہے جہاز مغربی لندن کی بندرگاہ کینری وارف میں ہفتہ تک لنگر انداز رہے گا۔ یہ بحری جہاز کا تیسرا قیام ہے، اس سے پہلے یہ جہاز خلیج عدن اور صومالی سمندروں میں لنگرانداز رہا ہے، چینی بحری جہاز کی آمد پر یہاں ایک خصوصی استقبالی تقریب منعقد ہوئی جس میں برطانیہ میں چین کے سفیر لیو زیا منگ، برطانوی شاہی بحریہ کے نمائندوں اور چینی شہریوں کی بڑی تعداد سمیت 400 افراد نے شرکت کی۔ انہوں بحری بیڑے کا آمد پر زبردست خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ بحری بیڑے کی آمد چین برطانیہ فوجی تعلقات میں ایک تاریخی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی چینی بحری جہاز برطانوی بندرگاہ میں لنگر انداز ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes