معصوم خاتون اور بچیوں کو آگ لگانے جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں میاں عالم داد لالیکا

Published on March 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 742)      No Comments

\"mian

ہارون آباد(یواین پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا ایم این اے نے چک منصب علی میں پہنچ کر محنت کش منظور علی کی بیوی رانی بی بی اور اس کی بیٹیوں 7سالہ معراج فاطمہ ،15سالہ شائستہ اور16سالہ ثمینہ کو رشتہ کے تنازع پر پٹرول پھینک کر جلائے جانے کے وقوعہ کے حقائق معلوم کرنے کے لیے تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ عبد الرزاق شاکر کی میاں عالم داد لالیکا نے سرزنش کرتے ہوئے اس وقوعہ کی جلد از جلد تفتیش مکمل کر کے اس ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی اس موقع پر میاں عالم داد لالیکا ایم این اے کے ہمراہ بیرسٹر میاں احتشا م الحق لالیکا ،میاں خداداد لالیکا اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے رہنماء ملک قمر اعوان بھی موجود تھے ۔میاں عالم داد لالیکا ایم این اے نے کہا کہ مظلومین کو انصاف دلانے کے لیے ہمارے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا وژن اور عملی کردار ساری دنیا کے سامنے ہے اور میاں برادران مظلومین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا جذبہ پیش کرتے ہیں اور ہم نے بھی اپنے قائدین کے اس مشن کو پورا کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور کسی بھی صورت میں ظلم کرنے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا اور کسی بھی چیز سے بالا تر ہو کر ہمارا کا م اس مظلو م خاتون اوراس کی مظلوم بچیوں پر ظلم ڈھانے والوں کو ان کے قانونی انجام تک پہنچانا ہے اس قسم کے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ہم نے ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مظلومین کو انصاف دینے کو یقینی بنائیں اگر اس معاملے میں کسی نے غفلت برتی تو اسے اسکے نتائج بھگتنا ہوں گے ۔معصوم خاتون اور بچیوں کو آگ لگانے جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور ان واقعات کے ملزمان کو عبرتناک سزائیں ملیں گی جس سے دوسروں کو عبرت حاصل ہو گی اس سلسلہ میں ہمارا عمل واضع ہے اور ظلم کے خلاف ہیں اور مظلوم کے شانہ بشانہ رہ کر ظلم کی ظالمانہ روایت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题