ایل او سی کے کئی سیکٹرز پر شدید جھڑپیں، پاک فوج نے جوابی کاروائی میں مار مار کر بھارتی فوج کا برا حال کر دیا

Published on November 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) ایل او سی کے کئی سیکٹرز پر شدید جھڑپیں، پاک فوج نے جوابی کاروائی میں مار مار کر بھارتی فوج کا برا حال کر دیا، بھارتی فوج کا بڑا جانی نقصان، بھارتی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی، بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی بھی شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بدترین شیلنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔بھارتی فائرنگ سے 4 بے گناہ شہری شہید اور12 زخمی ہوئے۔ جبکہ بھارتی فوج سےفائرنگ کےتبادلے میں پاک فوج کا بھی ایک جوان شہید اور 5زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر دانستہ طور پر شہری آبادیوں کونشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کا پاک فوج نے موثرجواب دیا۔ فائر کرنے والی بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔ بھارتی میڈیا نے بھی بھارتی فوج کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق کی۔ بھارت کا نقصان اس کے تسلیم کیے جانے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں کچھ روز قبل حریت پسندوں کیساتھ ہوئی مبینہ جھڑپ میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔7اور 8نومبر کی رات مبینہ طور پر بھارتی فوج کا چندحریت پسندوں سےکپواڑہ میں مقابلہ ہوا، کپواڑہ کا علاقہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں آتا ہے۔ حریت پسندوں سے مقابلے میں 4 بھارتی فوجی بھی مارےگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نےاپنی ہزیمت سےبچنے کیلئے13نومبر کو ایل او سی پر فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرزپرتوپ خانے کابھی استعمال کیا۔ بھارتی فوج نےایل او سی کےمختلف سیکٹرزپرہلکے اوربھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا۔ بھارتی فوج نےوادی نیلم،وادی لیپہ،وادی جہلم ،وادی باغ کونشانہ بنایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy