عوام کیلئے خوشخبری: پٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

Published on November 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر ثانی کی تجویز دیتے ہوئے اس میں کمی کی سفارش کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول ساڑھے تین روپے فی لٹر کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اڑھائی روپے فی لٹر کمی کرنے کا کہا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان پندرہ نومبر کو ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو وفاقی حکومت کی طرف سے ماہ نومبر کے پہلے 15 روز کے لئے پٹرول ایک روپیہ 57 پیسے فی لٹرسستا کر دیا گیا تھا۔اس وقت پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی تھی۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد اب پٹرول 102 روپے 40 پیسے فی لٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 84 پیسے کمی گئی ، اب اس کی نئی قیمت 103 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر ہے۔تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62.86 روپے پر برقرار رہی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy