حکومت بنیادی مسائل کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، آ فتاب خان کھچی

Published on October 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

6
موجودہ حکمران پیسے کمانے کی حوس اور اپنے بزنس کو پروان چڑھانے کی تگودست میں لگے ہوئے ہیں
وہاڑی(یو این پی)تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے آ فتاب خان کھچی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پیسے کمانے کی حوس اور اپنے بزنس کو پروان چڑھانے کی تگودست میں لگے ہوئے ہیں ملک میں دہشت گردی،لوڈ شیڈنگ اور غربت نے مستقل ڈیرے جما رکھے ہیں حکومت بنیادی مسائل کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ملک کی خارجہ پالیسی نہ ہونے سے کشمیر میں روزانہ ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور سیکڑوں مسلمان جام شہادت نوش کرچکے ہیں مگر حکمران اجلاس بلانے اور قراردادیں پیش کرنے میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھچی ہاؤس میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ظفراللہ خان ایڈووکیٹ،ربنواز بانگا،زبیر جوئیہ،مہر سیف اللہ قہم،طاہر خان ہانس،شہزاد خان کھچی،طالب وسیر،شیخ کلیم ،ملک انعام،لعل خان بھٹی،کاشف عزیز،آ صف خان کھچی،غلام عباس پیرزادہ،راؤ مختار اور دیگر موجود تھے آ فتاب خان کھچی نے کہا کہ حکومت پانامہ ایشو کو بند گلی میں دھکیلنا چاہتی ہے پوری قوم پانامہ ایشو بارے احتساب کیلئے چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کیساتھ ہے اور حکمرانوں کو راہِ فرار حاصل نہیں کرنے دیں گے رائے ونڈ مارچ نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دیے ہیں اگر حکمرانوں نے ضد نہ چھوڑی تو اسلام آ باد مارچ کے بعد حکومت ہرگز نہیں چلنے دیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرکے اپنی بزدل عوام کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کررہا تھا جسکا سچ سامنے آ نے کے بعد مودی حکومت منہ چھپاتی پھر رہی ہے عالمی طاقتوں کے سامنے بھارت کا جھوٹ عیاں ہوچکا ہے لائن آ ف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاکستانی فوج نے بھارتی فوجیوں کو ناکوں چنے چبوادیے ہماری فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme