سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نوازاور صفدر لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل

Published on September 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

لاہور(یواین پی) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو پیرول رول پر رہائی کا وقت ختم ہونے کے بعد لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تینوں افراد کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کا وقت آج سہہ پہر 4 بجے ختم ہوگیاہے۔جیل انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جاتی امراء سے لاہور ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے اڈیالہ جیل لے جایا جا رہا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں نواز شریف اور مریم نواز کے لیےخصوصی اسکواڈ بے نظیر ایئرپورٹ پہنچ گیا جو انہیں سیکیورٹی دیتے ہوئے اڈیالہ جیل تک ساتھ جائے گا۔اڈیالہ جیل کے تین افسران بھی نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ہیں جب کہ شہباز شریف راولپنڈی تک نواز شریف کے ہمراہ جائیں گے۔روانگی سے قبل شریف فیملی کے افراد نے کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی جب کہ نواز شریف کی والدہ نے انہیں رخصت کرتے ہوئے بوسہ بھی دیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف و دیگر کی جیل منتقلی کے بعد واپس لاہور جائیں گے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کے انتقال پر اڈیالہ جیل سے 12 گھنٹے کے لیے پیرول رول پر رہائی دی گئی جس کی مدت میں آج شامل 4 بجے تک کے لیے توسیع کی گئی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme