درودوسلام کا خصوصی اہتمام مومنین کے ایمان کا خخاصہ ہے۔علامہ حافظ محمد حنیف انجم قریشی

Published on November 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

ملک خضر حسین کے والد اور ملک ذیشان ارشد کے نانا کی وفات پرصحافی ایس۔اے۔صہبائی کا اظہار تعزیت
پنڈی گھیب (یواین پی) درودوسلام کاخصوصی اہتمام بندہ مومن کے لیے ایمان کا نور ہے۔مومنین اور نیک اولاد کی جانب سے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے پڑھے جانے والے اورادووظائف ،تلاوت قراان پاک اور درودوسلام کا اہتمام صدقہ جاریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین حضرت مولانا حافظ محمد حنیف انجم قریشی نے بڈھا خان مرحوم کے فرزند ملک مقبول حسین ، ڈاکٹر بنارس خان کے بھائی اور ملک فدا حسین مرحوم کے بہنوئی ملک مقصود حسین (ملک الیکٹرک سٹور)کی رسم قل کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک مقصود حسین مرحوم ملک آفتاب منیر ،ملک وقار حسین ،ملک شمس الاسلام ،ملک صحبان عارف ،حکیم نسیم احمد،ملک نیاز حسین ،ملک ندیم حسین کے ماموں زاد ملک ارشد حسین زرگر ،ملک امجد حسین کے پھوپھا ،ملک ذیشان حسین کے نانا ،پیر ارشد مقبول ،ندیم مقبول ،عمران مقبول اور ملک آصف حسین کے تایا تھے۔
رسم قل کی تقریب کا آغاز حافظ متولی خانصاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت رسولﷺ کی سعادت معروف نعت خواں محمد سلیم میروی کے حصے میں آئی۔رسم قل کی تقریب میں مرحوم کے عزیزواقرباء اور معززین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy