ڈبلیو پی سی اے کی تقریب تقسیمِ ایوارڈزواسناد

Published on November 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈبلیو پی سی اے کلرسپر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران بہترین رضاکارنہ خدمات انجام دینے والے ممبران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈزاور تعریفی اسناد پیش کی گئی۔ ایگزیکیٹو کمیٹی کے سینئر ممبر سہیل شاہ نے خدمات انجام دینے والوں اور دیگر کممیٹی ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی اورپُرخلوص رضاکارانہ خدمات پر حصول انعام اور اعتراف کی خواہش ہر انسان کو ہوتی ہے کیونکہ یہ انسانی فطرت ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو اچھے اعمال کے بدلے میں انعام دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ ڈبلیو پی سی اے کلرسپر لیگ ٹی ٹوئنٹی ایک بڑا ایونٹ تھا جس میں سب نےاپنی اپنی ذمہ داریاں اور فرائض بہترین طریقہ سے سر انجام دیں۔ خاص طور سے میڈیا کوریج قابل ستائش تھی۔ اسی کے پیش نظر ڈبلیو پی سی اے نے آج ایگزیکیٹو کمیٹی کےممبران، ایس زیڈ بی نیوز کے سی ای او زکیر احمد بھٹی اور ڈرون کوریج کے عبدالرحمن کی کارکردگی کو سراہنے کیلئے یہ تقریب تقسیم ایوارڈز اور اسناد منعقد کی۔ انھوں کہا ڈبلیو پی سی اے کی ٹیم نے جنرل سیکریٹری الیاسٰ مصطفی کی سربراہی میں جس میں ڈاکٹر ضیاء الدین، عطاءالرحمن، سلیم، ظفراقبال، خلیل داؤد، زبیر، سہیل شاہ اور دیگر شامل تھے دن رات محنت کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی ہمارےپروگراموں کو کامیابی سےہمکنار اور ڈبلیو پی سی اے کی ترقی اور بہتری کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہوکر اسی طرح کام کریں گے۔
تقریب سے سید مسرت خلیل، عطاء الرحمن ، ڈاکٹر ضیاء نے بھی خطاب کیا ۔ آخیر میں الیاس مصطفیٰ نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اورڈبلیو پی سی اے کے مقاصد اور کامیابیوں پر مختصر روشنی ڈالی۔ انھوں نے ممبران کوایوارڈز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题