اوکاڑہ ، ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں ریسکیو سنٹرل اسٹیشن پر میلاد مصطفیٰ کا انعقاد

Published on November 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی )وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں ریسکیو سنٹرل اسٹیشن پر میلاد مصطفیٰ ﷺکا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت منعقد ہونے والی محفل میلاد مصطفی ﷺ کے موقعہ پرنبی کریم ﷺ کی ذات با برکات کے حضور نعت خواں حضرات نے ہدیہ عقیدت پیش کیا میلاد کی محفل میں رہنما پی ٹی آئی و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال سمیت عمائدین ،افسران ، ریسکیورز ،علماء، مشاءیخ ،صحافیوں اور وکلاء نے شرکت کی۔ میلاد کی محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی ،علامہ ظفر اللہ قمر لکھوی مولانا محمد شفیق عطاری نے حضور اکرم ﷺکی ذات با برکات بحثیت معلم ،بحثیت رحمتہ اللعالمین ،بحثیت منتظم روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپﷺ کی پاکیزہ زندگی کا ہر باب بنی نوع انسانیت کے لئے قیامت تک نمونہ ہے انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔مقررین نے آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی گستاخی کی مذموم حرکت کو ناقابل معافی ،ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ حاضرین مجلس نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں درود سلام پیش کیا اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی،شہدا کے درجات کی بلندی مسلم امہ کے اتفاق و اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog