پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس، اسد عمر،شیریں مزاری اور عارف علوی کی ضمانت منظور،پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

Published on January 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو تینوں ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے مقدمات کی سماعت کی،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر،شیریں مزاری اور عارف علوی ضمانت قبل ازگرفتاری کےلئے پیش ہوئے،عدالت نے تینوں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے اسد عمر،شیریں مزاری اور عارف علوی کوایک،ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے 23جنوری کوپیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy