یمن کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلانا چاہئے، سینیٹر رحمن ملک

Published on April 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments
04
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ یمن بحران کے حل کیلئے وزیراعظم آگے بڑھ کر ثالثی کا کردار ادا کریں ہم ان کے ساتھ ہیں ، یمن کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلانا چاہئے،یمن میں تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرانے کیلئے اقوام متحدہ کو خط لکھا جائے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اسلام کے خلاف سازش ہو رہی ہے یمن کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ نشانہ مسلمان بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یمن کی تنازعہ پر ثالثی کا کردار ادا کریں پاکستان پیپلزپارٹی ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی ایک سازش ہے یمن کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے ، جو فیصلہ کرنا ہے ان کیمرہ اجلاس میں کرلیا جائے ۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ہماری پالیسی ایسی ہونی چاہئے کہ سعودی عرب کی مدد بھی ہو اور ثالثی کا کردار بھی ادا کریں اس ضمن میں اقوام متحدہ کو خط لکھنا چاہئے کہ امن کے ذریعہ یمن کے تنازعہ کو حل کیا جائے۔ رحمن ملک نے کہا کہ ملک کے تمام علماء نے اس موقع پر تحمل کا مظاہرہ کیا جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی رائے کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog