کوئٹہ: سردی بڑھتے ہی انڈوں کی قیمت 250 روپے درجن تک پہنچ گئی

Published on November 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) کوئٹہ میں موسم سرد کیا ہوا انڈوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔ 10 سے 12 روپے میں فروخت ہونے والا انڈا 20 سے 25 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ درجن 250 روپے کے ہو گئے۔مہنگائی سے پریشان عوام کو ہر چیزمہنگی سے مہنگی تر فراہم کی جا رہی ہے، موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے تو شہریوں نے انڈوں کا استمال بھی بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک درجن انڈوں کی قیمت 180 روپے سے بڑھ کر 250 روپے فی درجن فروخت کی جارہی ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہوتے ہی اس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ خود بھی انڈے مہنگے داموں لا رہے ہیں، مہنگا بیچنا مجبوری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes