ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کی سماعت، واجد ضیا کا والیوم 10 کی کاپی حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے رضا مندی کا اظہار

Published on April 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران والیوم 10 کے چرچے ہورہے ہیں۔ استغاثہ کے گواہ واجد ضیا نے والیوم 10 کی کاپی حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے رضا مندی کا اظہار کردیا ہے۔
احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے استغاثہ کے گواہ واجد ضیا پر جرح جاری رکھی ہوئی ہے۔ دوران سماعت جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 کے بھی چرچے ہوئے اور واجد ضیا نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے والیوم 10 کی 5 کاپیاں سپریم کورٹ میں پیش کیں، جے آئی ٹی کے کہنے پر والیوم 10 کو سربمہر کیا گیا، سپریم کورٹ نے اوپن کورٹ میںاسے سربمہر کرنے کا حکم دیا تھا۔واجد ضیا نے کہا کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ سے زبانی درخواست کی تھی کہ والیوم 10 سربمہر کیا جائے۔سپریم کورٹ کا وہ حکم نامہ نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے خود والیوم 10 کو سربمہر دیکھا ہے۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے واجد ضیا سے کہا’ کیا آپ والیوم 10 کی کاپی حاصل کرنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں تاکہ ریکارڈ دیکھ سکیں‘۔ جس پر واجد ضیا نے کہا کہ سپریم کورٹ کو درخواست دینے کیلئے تیار ہوں کہ جے آئی ٹی کا والیوم 10 دیا جائے کیونکہ یہ ملنے کے بعد سوالوں کے جوابات دینے میں آسانی ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme