بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین جسٹس ریٹائر جاوید اقبال

Published on November 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب ’سب کے لئے احتساب‘ کی پالیسی اپناتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے نیب کے تمام افسران، عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مکمل تیاری کے ساتھ نیب کے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی بھرپور طریقے سے پیروی کے لئے اپنی کوششیں کریں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹرز کے آپریشنز ڈویژن کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ نیب کے آپریشنز ڈویژن اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کو قانونی معاونت حاصل ہو تاکہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری ، تحقیقات اور مقدمات کی قانون کے مطابق معزز عدالتوں میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بھرپور طریقے سے پیروی کی جا سکے۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر تجربہ کار قانونی مشیروں، سپیشل پراسیکیوٹرز کو شامل کرکے پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ گواہوں کے حوالے سے ایک طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے اور اس کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes