معروف گلوکارہ روبینہ بدر کی15ویں برسی آج منائی جائے گی

Published on March 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

لاہور (یواین پی) معروف گلوکارہ روبینہ بدر کی15ویں برسی آج بروز اتوار کو منائی جائے گی ۔ روبینہ بدر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی سے کیا ۔پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے ان کی آواز میں ریکارڈ کیا جانے والا گیت ’’تم سنگ نیناں لاگے ‘‘نے شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔انہوں نے ایماندار ، چکرباز،شوکن میلے دی،حکم دا غلام، انتظار،پردہ نہ اٹھا،عزت ،خان زادہ سمیت متعدد فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔روبینہ بدرکراچی میں 50سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر 28مارچ 2006 میں جہاں فانی سے کوچ کرگئیں تھیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme