عمر اکمل 16اپریل کو دولہا بنیں گے ،17اپریل کو ولیمہ ہوگا

Published on March 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 621)      No Comments

\"umar\"
لاہور ۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عمر اکمل کا 23مارچ کو اپنی شادی ملتوی کروانا قومی کرکٹ ٹیم کے کام آگیااور عمر اکمل کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف کامیابی ملی ۔عمر اکمل کی سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادرکی صاحبزادی کے ساتھ شادی 23مارچ کو لاہور میں ہونا تھی لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 23مارچ کو پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ تھا جس کی وجہ سے عمر اکمل نے اپنی شادی کی تاریخ ملتوی کروادی اور آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔عمر اکمل کی شادی اب 16اپریل کو ہوگی ۔ان کی رسم حناء 15اپریل جبکہ دعوت ولیمہ 17اپریل کو لاہور میں ہوگی ۔عمر اکمل کی شادی کی نئی تاریخ 23مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy