چوہدری منیر پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری مقرر

Published on November 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      1 Comment

جدہ ( زکیر احمد بھٹی )پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے صدر قیصر جاوید قریشی نے جدہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں کہا کہ چوہدری منیر نے ہمیشہ پارٹی کو دیار غیر میں مثبت انداز میں پروان چڑھانے کی کوشش کی ہے اور کم عرصہ میں اپنی منفرد شخصیت اور انتک محنت کی وجہ سے پارٹی میں اپنا مقام بنایا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چوہدری منیر کو پارٹی کی اہم ذمہ داری سونپی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اسے بخوبی خوش اسلوبی نے نبھائیں گے اور پارٹی اور کمیونٹی کی خدمت سے کبھی گریز نہیں کریں گے۔تقریب سے چوہدری منیر کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہے جو عہدہ اور ذمہ داری دی ہے وہ اسے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پاکستان کمیونٹی کے مسائل میں پیش پیش رہیں گے. انکا مزید کہنا تھا کہ میں پارٹی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدہ اور ذمہ داری کے قابل سمجھا اور اپنا اعتماد مجھ پر ظاہر کیا۔انکا مذید کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے منسلک ہوں. میرا لیڈر پاکستان کا وہ واحد لیڈر ہے جس نے پچیس سے زائد سال پارٹی اور پاکستان کی سیاست کو دئے۔ آج بےشک ملک مشکل حلات کا شکار ہے لیکن جلد ہی ہمارا کپتان اس بحران پر قابو پا لے گا اور ناصرف پارٹی بلکہ پاکستان کو کامیابیوں کی بلندی کی طرف لے جائے گا۔تقریب سے چوہدری رضوان وڑائچ جو کے پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری تھے اور اس عہدہ سے استعفی دے کر واپس پاکستان جارہے ہیں انکا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے جانے کے بعد میرا عہدہ ایسے شخص کو دیا جا رہا ہے جو مجھ سے زیادہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گا ۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے صدر قیصر جاوید قریشی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا طاہر، رضوان وڑائچ اور دیگر پارٹی ممبران نے شرکت کی اور چوہدری منیر کو انفارمیشن سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کی۔

Readers Comments (1)
  1. Muneer Ahmad Chaudhry says:

    Nice





WordPress Themes

WordPress Blog