خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحیٰ 23 ستمبر کو اور پاکستان میں 24 ستمبر کو منائے جانے کا امکان ہے

Published on August 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 734)      No Comments

news-1440342135-6394_largeشارجہ(یواین پی) گلف ریاستوں میں ذی الحجۃ کا چاند 13ستمبر کو نظر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ اس روز چاند گرہن بھی لگے گا جس کی وجہ سے شاید چاند نظر نہ آئے لیکن شارجہ کے ایک ماہرعلم فلکیات ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ چاند گرہن عید الاضحی پر اثرانداز نہیں ہو گا اور ذی الحجۃ کا چاند 13ستمبر بروز اتوار کو ہی نظر آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یو اے ای میں ذی الحجۃ کا چاند غروب آفتاب کے 3منٹ بعد افق پرایک ڈگری کے زاوئیے پر دکھائی دے گا جبکہ سعودی عرب میں دو ڈگری پر نظر آئے گا۔ ابراہیم الجرون کے مطابق عرب ریاستوں میں عیدالاضحی 23ستمبر کو منائی جائے گی۔ اس طرح دیکھا جائے تو پاکستان میں 24 ستمبر کو عید الاضحی منائی جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ایک ماہر ڈاکٹر عبدالرزاق ابراہیم نے کہا تھا کہ ذی الحجۃ کا چاند نظر آنے کے دن شام 4بج کر 40منٹ سے رات 9بج کر 5منٹ تک جزوی چاندگرہن لگے گا جس کی وجہ سے ذی الحجۃ کا چاند دیکھنے میں دشواری ہو گی۔ الجروان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر عبدالرزاق سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس روز جزوی چاند گرہن ہو گا لیکن وہ ان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ چاند دیکھنے میں دشواری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے چاند کی پیدائش غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل ہی ہو جائے گی اور وہ سورج ڈوبنے کے کچھ دیر بعد تک دکھائی دیتا رہے گاجبکہ سورج ڈوبنے کے 3منٹ بعد واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme