امپورٹڈ حکومت کے پاس منہ چھپانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔میجر(ر) اسرارالحق

Published on July 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

عمران خان ہی پاکستان کو تمام مسائل سے نکالیں گے اور مہنگائی کا جن بوتل میں بند کریں گے۔
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ پنجاب میں کرپٹ ترین مافیاسے ہی نہیں تھا بلکہ پاکستان کی تمام کرپٹ ترین سیاسی جماعتیں اور ان کی رائٹ ہینڈ حکومتی مشینری سے تھا لیکن اللہ پاک کے فضل اور پاکستانی عوام کی طاقت سے پاکستان تحریک انصاف نے ان کرپٹ ترین سیاسی جماعتوں مافیاز اور حکومتی مشینری کو شکست سے دوچار کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف نارووال کے رہنمامیجر(ر) اسرارالحق نے پاکستان تحریک انصاف کے ضمنی الیکشن جیتنے کی خوشی میں منعقدہ ایک پروگرام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تو اے ٹی ایم مشین پنجاب کے قبضہ مافیا اور پورے ملک کی مشینری مسلم لیگ نون کے ساتھ تھی لیکن اللہ پاک کے فضل سے جیت ہمیشہ حق کی ہوئی ہے اور انشاء اللہ جیت حق کی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب اس امپورٹڈ حکومت کے پاس منہ چھپانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور انشاء اللہ اب پاکستان میں تحریک انصاف کا بول بالا ہو گا اور سابقہ وزیر اعظم جناب عمران خان ہی پاکستان کو تمام عالمی مسائل سے نکالیں گے اور مہنگائی کا جن واپس بوتل میں بند کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes