لوگوں کی صحت سے کھیلنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

Published on May 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو شاباش ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے گذشتہ رات بصیر پور میں 800 کلو مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا ملزمان کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت ضلع کے شوارما ، برگر پوائنٹس اور ہوٹلز پر سپلائی کیا جا تا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت سے کھیلنے والے یہ سماج دشمن عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم اوکاڑہ اپنی کاروائیاں بغیر کسی دباوَ کے جاری رکھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes