گورنر پنجاب کا یوم آزادی کے موقع پرپیغام 

Published on August 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

لاہور(یواین پی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان خالق کائنات کی طرف سے ایک بہت بڑا انعام ہے ، ہمیں اس پر مسرت موقع پرملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کاعہد کرنا ہو گا۔ گورنر پنجاب نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 14 ۔ اگست کا تاریخی دن ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ایک آزاد مملکت کے حصول کے لئے دی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں وطن عزیز کو غربت ، پسماندگی اورجہالت کے اندھیروں سے نکالنے اور اسے حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد کا عزم کرنا ہو گا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو درپیش چلنجز کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد ، یگانگت ، باہمی روادای اور بھائی چارے کو فروغ دیکر ہی کیا جا سکتا ہے ۔ گورنر پنجاب نے بالخصوص نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اقبالؒ کے پیغام ’’ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ ‘‘ اور بابائے قوم کے فرمان ’’ایمان،اتحاد اور تنظیم‘‘ پر عمل پیرا ہو کر خود کو ملک اور قوم کی ترقی کے لئے وقف کردیں۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题