تحریک لبیک کے دھرنے میں تلوار لیکر گھومنے والے مولوی کی گرفتاری کی اطلاعات

Published on November 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

لاہور (یواین پی) تحریک لبیک کے احتجاجی دھرنے کے دوران تلوار لیکر سڑکوں پر نکلنے والے مولوی کی گرفتاری کی خبر یں سوشل میڈیاپر گردش کررہی ہیں ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویربھی جاری کی گئی ہے جس میں اس تلوار والے مولوی کو پولیس کی حراست میں دکھایا گیاہے ۔دریں اثناءوزارت داخلہ کی جانب سے حالیہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کردیں۔سپریم کورٹ کے مسیحی خاتون آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے

کے بعد احتجاج کے دوران شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شر پسند افراد کی شناخت کے لیے پولیس اور ایف آئی اے کی مدد کی جائے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے شرپسندوں کی شناخت کی صورت میں ایف آئی اے اور پولیس کو فوری کارروائی کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی مزید تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes