بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچ گئی

Published on November 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

لاہور (یواین پی) نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گیا ہے۔بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی لے کر آنے والا جہاز لاہور ایئر پورٹ پر اتر گیا ہے ا ور اپنی والدہ کی میت لینے کے لیے شہباز شریف لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔مرحومہ 22نومبر کو لندن میں وفات پا گئی تھیں اور ان کی وہاں نماز جنازہ کرنے کے بعد میت پاکستان روانہ کی گئی تھی اور اب یہاں جاتی عمرہ میں ان کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں انہیں دفن کر دیا جائے گا۔لاہور ایئرپورٹ سے جاتی عمرہ تک میت کو ایمبولینس میں لایا جائے گااور آج ہی انہیں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ادا کی جائے گی شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق کورونا کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کو شرکت کی اجازت ملی ہے ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شریف خاندان کے انتہائی قریبی افراد شرکت کریں گے۔پنجاب کابینہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ بیگم شمیم اختر کا جنازہ پڑھانے کیلئے راغب نعیمی کا نام زیرغور ہے، مولانا طارق جمیل آج کل وزیراعظم ہاو¿س میں پائے جاتے ہیں اس لیے ان سے بات نہیں کی۔تاہم پھر بھی کون نماز جنازہ پڑھائے گااس سے متعلق حتمی طور پر کسی کا نام نہیں لیا گیا تھا۔یاد رہے کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے یہاں صرف ایک بیٹا شہباز شریف موجود ہے جبکہ نواز شریف لندن میں ہی موجود ہیں اور وہ اپنی والدہ کی تدفین کے لیے پاکستان تشریف نہیں لائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes