بوریوالہ، ڈاکووں اور جرائم پیشہ افراد کا راج، مختلف شاہراہوں پر ناکے لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار

Published on September 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)شہر اور گردونواح میں ڈاکووں اور جرائم پیشہ افراد کا راج، مختلف شاہراہوں پر ناکے لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار اور تشدد معمول بن گیا،درجنوں راہگیروں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے،آئی جی ساوتھ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر،نواحی بستیوں اور دیہی علاقوں میں جرائم پیشہ مسلح افراد نے شہریوں کا جینا حرام کردیا کاروباری مراکز پر مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی لوٹنے کے علاوہ نواحی گاو¿ں 453/ای بی رہائشی طارق محمود نے بتایا کہ گاوں کے قریب6 سے زائد ڈاکووں نے ناکہ لگا کر اس سے13 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ اسکے علاوہ وہاں سے گزرنے والے 8 سے زائد راہگیروں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے آور انہیں گن پوائنٹ پر آدھا گھنٹہ تک یرغمال بنائے رکھا اسی طرح نواحی گاو¿ں 303/ای بی، 261/ ای بی اور مانا موڑ کے قریب بھی مسلح ڈاکووں نے ناکہ لگا کر 20 سے زائد افراد سے ہزاروں روپے نقدی،موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا مسلح ڈاکووں نے مبینہ طور پر رقم نہ ملنے پر متعدد راہگیروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اس لوٹ مار پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں انہوں نے ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب اور آر پی او سے امن و امان کی بدترین صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme