او آئی سی کے پلیٹ پر بھارت کی بڑی شکست، پاکستان کی فتح

Published on November 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

نیامی (یواین پی) او آئی سی کے پلیٹ پر بھارت کی بڑی شکست، پاکستان کی فتح۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے تمام تر پراپیگنڈا اور سازشوں کے باوجود اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر بڑی سفارتی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نائجر میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے 47 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔نائجر کے دارالحکومت نیامی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 47واں اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ کشمیر تنازع 7 سے زائد دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین ہیں۔بھارتی اقدامات کا مقصد خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے، بھارتی اقدامات استصواب رائے سمیت کشمیریوں کے دیگر حقوق چھیننا ہے۔بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا کردار ایل او سی پر بڑھائے، بھارت تمام تنازعات عالمی قانون، معاہدات کے مطابق طے کرے۔ قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں صورتحال کی نگرانی کرے اور یواین، عالمی برادری پاک بھارت مذاکرات کی جلد بحالی کے لیے کردار ادا کرے جبکہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ خصوصی ایلچی کا تقرر کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes