چین کا سی پیک انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبوں میں بڑی پیشرفت کا اعتراف

Published on December 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

بیجنگ: (یواین پی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کا ایک اہم پائلٹ پروگرام ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ کا انٹرنیشنل انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت متعدد شاہراہوں کی تعمیر سے روزگار کے مواقع پیدا اور معاشی ترقی کو فروغ ملا اور مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچا۔ہوا چونئنگ کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے بعد بھی سی پیک کے منصوبے معمول کے مطابق آگے بڑھے۔ یہ منصوبے پاکستان کی معاشی نمو کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دونوں ممالک موجودہ منصوبوں کے ساتھ ملازمتیں دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog