پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج

Published on December 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

3ملتان(یوا ین پی)پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کااحتجاج جا ری ہے۔ ملتان میں ڈینٹل ہسپتال کی او پی ڈی سے مریضوں کو نکال دیا گیا۔پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف احتجاج کے نام پر مسیحائی چھوڑ کراحتجاج کا راستہ اپنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشتر ہسپتال کی او پی ڈی کوبند کردیا۔ ہڑتالی ڈاکٹروں نے مریضوں کو بھی باہر نکال دیا۔ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme